24 اپریل 2015 - 16:46
سعودی عرب کے ناظم الامور کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کیا

یمنی زخمیوں کے علاج و معالجے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے یمنی بچوں اور عورتوں نیز یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد کے حامل ایران کے طیارے کو سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے صنعا میں اترنے کی اجازت نہ دینے پر تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی زخمیوں کے علاج و معالجے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے یمنی بچوں اور عورتوں نیز یمن کے لئے انسان دوستانہ امداد کے حامل ایران کے طیارے کو سعودی جنگی طیاروں کی جانب سے صنعا میں اترنے کی اجازت نہ دینے پر تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا-
سعودی عرب کے اس اقدام کے خلاف تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا- اس موقع پر خلیج فارس سے متعلق امور کے انچارج نے سعودی ناظم الامور سے کہا کہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی نے یمن اور عمان کے راستے پرواز کے لئے دو روز قبل ہی اجازت اورضروری جواز حاصل کرلیا تھا اور ایران کی جانب سے دواؤں اور امدادی اشیاء اور یمنی شہریوں کے علاج و معالجے کے بعد انھیں واپس یمن پہچائے جانے کا اقدام، عالمی ریڈ کراس کی ہم آہنگی کے ساتھ عمل میں لایا گیا تھا اس رو سے سعودی جنگی طیاروں کا ایرانی امدادی طیارے کو صنعا میں اترنے کی اجازت نہ دینا، انسان دوستانہ امداد کے اصول اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے- انھوں نے کہا کہ ایرانی طیارے کو سعودی جنگی طیاروں نے واپس جانے پر مجبور کیا- انھوں نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سعودی جنگی طیاروں کا یہ اقدام، یمن اور اس کی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲